فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

پیرس (مشرق نیوز) یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشن 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راﺅنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کئے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔یورپی الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ صدر میکروں کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی ایشو بنایا تھا۔