راولپنڈی(بیورورپورٹ) سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کٹ جاتا ہے جبکہ ٹیکس نیٹ سے باہر موجود لوگ موجیں کر رہے ہیں،اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہم نے تعمیر پاکستان تو کی لیکن تکمیل پاکستان میں پیچھے رہ گئے، ہمارے لیے روز نئے نئے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں، مجھ پر الزام لگا میں نے گندم چرائی، اگر گندم چوری کا الزام مجھ پر ثابت ہوا تو میں حاضر ہوں، بنائیں جوڈیشل کمیشن اور فیصلہ کریں، ایف بی آر میں ریکارڈ موجودہے، 7 سے 8 کمپنیوں نے گندم درآمد کی، ان کمپنیوں کا فارنزک کرا لیں ثابت ہو جائے گا،مجھ پر یہ الزام ہے ریاستی اداروں کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا، کیوں حکومت یا کوئی پرائیویٹ ایجنسی تحقیقات نہیں کرا رہی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پر سب متفق ہیں لیکن ہمارے رویے درست ہوں گے تو ہماری ترجیحات بھی درست ہوں گی، ہمارے ہاں مسائل ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل بھی بے شمار ہیں، ہماری یونیورسٹیوں سے پڑھے نوجوان امریکہ اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں، دنیا بدلنے کیلئے سب سے پہلے ہمیں خود کو بدلنا ہے،انوار الحق کاکڑنے مزید کہا کسی کو قاضی فائز عیسیٰ پسند ہے اور کسی کو اطہر من اللہ ، مجھے سارے ہی ججز پسند ہیں۔
گندم چور ہوں یا نہیں فیصلہ وقت کرے گا:انوار الحق کاکڑ



















