ساہیوال: ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ کی اعلیٰ کارکردگی، 5 گھنٹے سے کم وقت میں قاتل گرفتار

ساہیوال (ارشد فریدی سے) ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ خالد بشیر کامیانہ کی اعلیٰ کارکردگی، 5 گھنٹے سے کم وقت میں قاتل گرفتار،آلہ قتل برآمد۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ 60/61/ جی ڈی بلوانی میں ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس پر ایس ایچ تھانہ بہادر شاہ خالد بشیر کامیانہ نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا اور چند گھنٹے میں ہی قتل کی واردات جیسے سنگین جرم کی گھتیاں سلجھاتے ہوئے5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجرم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ خالد بشیر کمیانہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اعلیٰ افسران نے شاباش دی۔ مقامی افراد کی جانب سے پولیس تھانہ بہادر کے ایس ایچ او خالد بشیر کمیانہ کو 5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قاتل اور آلہ قتل برآمد کرنے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فرض شناس پولیس آفیسر ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کاجھومرہیں۔