اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری، 32 بے گھر فلسطینی شہید

غزہ(مشرق نیوز)اسرائیل نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکول کو تباہ کردیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ”UNRWA“ کے الصردی سکول پر اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جہاں فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی،اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 بے گھر فلسطینی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے اقصیٰ شہداءہسپتال منتقل کیا گیا،اسرائیل کی فوج نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا لڑاکا طیاروں نے نصیرات کے علاقے میں UNRWA کے ایک اسکول کے اندر موجود حماس کے کمپاو¿نڈز کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا بمباری میں ان دہشت گردوں کو ختم کر دیا جو اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،دوسری جانب حماس نے اسرائیلی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا معصوم بے گھر پناہ گزینوں پر حملے کو جواز فراہم کرنے کےلئے بہانے بازی کر رہا ہے،الجزیرہ کے صحافی نے بتایا نصیرات پر تازہ ترین حملے سے قبل اسرائیلی فورسز نے بریج اور مغازی کے مہاجر کیمپوں پر حملے بھی کیے تھے جن میں محض 24 گھنٹوں میں 102 افراد شہید ہوگئے تھے۔