پشاور: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے جھوٹے مقدمات کاحساب لیں گے،گورنر کے پی کی کیا حیثیت ہے ؟ وہ اپنے گورنر ہاوس میں رہیں ورنہ کھانا اور گاڑیاں بند کردیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہااحتجاج کیلئے تیاری مکمل ہے ، صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے،جعلی حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی،بجلی بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ، عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے،سائفر میں کچھ نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا پہلے کہہ دیا تھا، تمام مقدمات جھوٹے ہیں،حساب لیں گے،وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،گورنر کے پی کی کوئی حیثیت نہیں میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چورہو۔
گورنر کے پی حد میں رہیں ورنہ کھانا اور گاڑیاں بند کردینگے،گنڈا پور



















