میں تمام فلمی برادری اور خصوصاً سنتوشی جی کا احترام کرتی ہوں: بھارتی اداکارہ میناکشی

ممبئی (مشرق نیوز) ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ میناکشی سیشادری نے کہا کہ انہیں فلم دامینی سے اس وجہ سے نکالا گیا کہ انہوں نے فلم کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 61 سالہ میناکشی نے کہا بعد میں پروڈیوسرز گلڈ کی جانب سے انکی حمایت پر انھیں اس فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ 1993ءکی فلم دامینی کافی مقبول ہوئی تھی۔ اس عہد کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے زمانے کی معروف ہیروین کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو لڑائی نہیں بلکہ مقصد سمجھتی تھیں کیونکہ انہوں نے محسوس کیا کہ وہ حق پر ہیں۔ میناکشی نے کہا میں نے اور سنتوشی نے فیصلہ کیا کہ اب اس معاملے پر بات نہیں کرینگے اور اسے فراموش کردینگے تاہم اصولوں کیلئے کھڑا ہونا اہم تھا ضرورت نہیں۔ اسکے ورک فورس کے حوالے سے اصول اور قواعد پر متعدد مضمرات تھے، میں نے خاموش رہ کر اس معاملے سے آبرو مندانہ انداز میں نمٹا۔میناکشی نے پروڈیوسرز گلڈ کی سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں تمام فلمی برادری اور خصوصاً سنتوشی جی کا احترام کرتی ہوں، بلآخر ان سب نے کہا کہ اقدامات لفظوں سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ میناکشی سیشادری نے مقدر کا فیصلہ، پریوار، وجے، شہنشاہ، شاندار سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا، جبکہ فلم دامینی میں کام کرنے پر انہیں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔