بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہوگا،گیلانی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ اورنگزیب نے ملاقات کی ، وزیرخزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پربریفنگ دینے کےساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،اورنگزیب نے کہامہنگائی میں واضح کمی حکومت کی مسلسل و غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے۔

قائمقام صدر یوسف رضاگیلانی نے کہا بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔