عمران،گنڈا پور کو مائنس کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے جعلی سلطنت قید میں ہو کر بھی عمران خان سے خوفزدہ ہے، شریف فیملی کا عمران ،گنڈا پور کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاسازشی ٹولے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وزیراعلیٰ نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایس آئی ایف سی کے مستقل ممبر ہیں،کوئی مائی کا لعل ایس آئی ایف سی میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، سازشی ٹولے کو منہ کی کھانا پڑی۔

مشیر کے پی نے کہاعمران خان ،علی امین گنڈاپور مریم اور چچا کےلئے ڈراو¿نا خواب بن چکے ، دونوں عمران خان ، گنڈاپور کو سیاست سے مائنس کرنے کےلئے لگے ہیں مگرخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔