چینی و غیر ملکیوں کیلئے داسو ، چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چینی و غیر ملکی شہریوں کیلئے داسو و چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کی تیاریاں شروع ،خصوصی کمیٹی قائم،وزیر داخلہ نے جامع پلان طلب کرلیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت داسو،چلاس سیف سٹی پراجیکٹ پر جائزہ اجلاس ہوا،محسن نقوی نے کہاوزیراعظم کی ہدایت ہے داسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،سیف سٹی کا قیام اسلام آباد ،لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا،مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو،پراجیکٹ سے علاقے کی نگرانی ،سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد پولیس ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی، واپڈا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس ملکر جامع پلان تیار کریں،آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دےدی،کمیٹی 15 دن میں جامع پلان پیش کرے گی،محسن نقوی نے کہاپاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت ذمہ داری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔