کراچی:(بیورورپورٹ)جامعہ کراچی بم دھماکہ کیس میںخصوصی عدالت نے بی ایل اے کے 5مفرور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو جامعہ کراچی بم دھماکے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے گرفتار ملزم داد بخش کو پیش کیا،وکیل صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایاسرکاری وکیل کی جانب سے یو ایس بی کو اوپن کورٹ میں چلانے کی درخواست کو چیلنج کرنا ہے ،سماعت ملتوی کی جائے۔
مفرور ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی اور عدالت نے 5 مفرور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزموں کی رپورٹ طلب کرلی اور گواہ کو پیش کرنے کا حکم بھی دےدیا،مفرور دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر، کیپٹن رحمن گل، خلیل احمد موسیٰ عرف واجا، میر سفیر احمد اور بشیر زیب شامل ہیں۔
کالعدم بی ایل اے کے 5مفرور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

















