آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کی حمایت کر دی
پیرس (مشرق نیوز) آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے دوران فلسطینیوں اور تارکینِ وطن کی حمایت کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آسٹریلوی اداکارہ کی ریڈ کارپٹ کی تقریب سے ایک ویڈیو وائر ہو رہی ہے۔مذکورہ وائرل ویڈیو میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سیاہ گاون زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ سامنے سے سیاہ دکھائی دینے والا ان کا یہ گاون عقب سے مکمل سفید ہے جبکہ اس کی اندرونی جانب سبز رنگ نمایا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے تبصرے میں صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینی پرچم کے رنگوں میں ملبوس ہیں۔صارفین کے مطابق کانز جیسے بڑے پلیٹ فارم اور عالمی ایونٹ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے سے مظلوم فلسطینیوں کی آواز مزید دور تک جائے گی۔خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ کی معروف شخصیات بلاک آوٹ 2024 مہم کے نشانے پر ہیں۔



















