راولپنڈی:(بیورورپورٹ)افغان سرزمین سے دہشتگردی میں اضافہ ،ژو ب میں ایک ماہ کے دوران29دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں،پاک افغان سرحد کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ (ژوب) میں 21 اپریل سے مختلف آپریشن کیے گئے، ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ پاک فو ج نے کہاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 14 مئی کو میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا،سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اورشہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں،عبوری افغان حکومت کوموثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کےلئے بار بار کہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان مخالف دہشت گرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔
افغان سرزمین سے دہشتگردی بڑھ گئی،ژوب،ایک ماہ میں 29دہشتگرد ہلاک



















