فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)فیصل آبادضلع کے بھٹہ مالکان نے کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،محکمہ ماحولیات کی بھٹوں کو ٹارگٹ کر کے لاکھوں روپے کے جرمانے اور بھٹوں کی زبوں حالی کی وجہ سے 30جون سے 2 ماہ کےلئے بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا،فیصلہ مرکزی دفتر جھنگ روڈ پر ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن عبدالرزاق باجوہ نے کی ۔
چیئر مین بھٹہ ایسوسی ایشن حاجی الطاف نے کہا بھٹے بند کرنے کے باوجود بھی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو2 ماہ کے بعد وہ مستقل بھٹے بند کر دیں گے ، محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے زگ زیگ کی آڑ میں بھٹوں پر تباہی مچا رکھی ہے ۔
فیصل آباد:لاکھوں کے جرمانے،2 ماہ کےلئے بھٹے بند کرنے کا اعلان



















