ملتان: (بیورورپورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج موصول،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز میسج میں کہا گیا علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ ناجائز تنگ کرنے کےساتھ اوباش افراد کی سرپرستی کرتا ہے،موسیٰ گیلانی کی درخواست پر تھانہ کینٹ نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق دھمکی آمیز میسج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی، ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت پولیس افسروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی، ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج ،مقدمہ درج



















