کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے حکومت بشکیک میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنائے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی طلبہ کےخلاف پرتشدد واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مددیقینی بنائے، وزارت خارجہ تحفظ کیلئے اقدامات کرے،پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے رابطے و اہل خانہ تک درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا نوجوان کرغزستان میں پاکستان کے سفیر ہیں، مشکل حالات میں تحمل و ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کریں،پاکستان ،کرغزستان 2برادر اسلامی ممالک ہیں، کرغزستان پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے عوام باہمی دوستانہ تعلقات کیلئے ہمیشہ پرجوش رہے ہیں،پاکستان ،کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات ہر موسم میں آزمودہ ہیں،یقین ہے کرغز ستان کی حکومت اپنی سرزمین پر پاکستانیوں کابھرپور خیال رکھے گی۔
حکومت بشکیک میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنائے:بلاول بھٹو



















