LWMCافسران کی بڑی عید پر مال بناﺅ پالیسی کی تیاریاں،مشینری کا ناکارہ بنا کر گراﺅنڈ کر دیاگیا

کاہنہ:(ملک اسلم)ایل ڈبلیو ایم سی افسران کی بڑی عیدپرمال کماو پالیسی کی تیاریاں شروع،تمام ورکشاپ میںملکیتی مشینری کو ناکارہ بنا کر گراونڈ کر دیا گیا۔


ایل ڈبلیو ایم سی افسران کرائے کی مشینری خریدنے کے لیے متحرک ہو گئے۔فلیٹ افسران اور سروس ڈپٹی سی ای او مشینری کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ناکارہ ثابت کرنے میں مگن ۔بڑی عید پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن و مشن صاف ستھرا پنجاب ناکام ہونے کا خدشہ ہے

ذرائع کے مطابق لاہور تمام ورکشاپ پر کافی تعداد میں مشینری کو گراونڈ کر دیا گیا ہے۔بڑی عید پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو بڑی مشکلات کے سامنے کا خدشہ۔ افسران کمیشن بناو پالیسی میں مگن۔کرپٹ افسران بالاعدم توجہ کی بابت کروڑوں روپے کی مشینری ورکشاپ کے اندر زنگ آلود ہو رہی ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کو متن سینڈ کر دیا گیا ہے وہ جو بھی موقف دیں گہ ادارہ من و عن پبلش کرے گا۔