نادرا نے پرائیویسی پالیسیاں کی دھجیاں اُڑا دیں، ذاتی معلومات غیرمحفوظ
لاہور (انوسٹی گیشن سیل) نادرا نے عوام کے پرسنل ڈیٹا تک رسائی عام کرکے پرائیویسی پالیسی کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی ہیں۔ عوام کی ذاتی معلومات غیر محفوظ ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر سر عام شناختی کارڈ ایف آر سی موبائل ریکارڈ کی ریٹ لسٹ موجود ہے، مختلف ایجنٹ اپنے نمبر دیکر لوگوں کی معلومات دینے کی آفرز دینے لگے۔ نادرا کے عملے کا اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے سے عام عوام کی ذاتی معلومات غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے لگی تمام متعلقہ اداروں کی خاموشی ان ایجنٹس کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے۔ عام عوام اپنے ہی کاغذات کے حصول کیلئے گھنٹوں نادرا کی لائنوں میں لگنے پر مجبور اور باری آنے پر کوئی اعتراض لگا کر مزید خوار کیا جاتا ہے جبکہ ان ایجنٹس کے نمبروں پر پیسے گھر بیٹھے ٹرانسفر کرنے پر کسی کی بھی ذاتی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام کی حکومت سے درخواست ہے کہ نادرا کے سسٹم میں بہتری لا کر ایسے نوسر بازوں سے عوام کی معلومات کو محفوظ بنایا جائے۔



















