فیصل آباد:(صداقت علی )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سکیم کے دفتر کو سیل کردیا جبکہ دوسری ہاو¿سنگ سکیم کی غیر قانونی اشتہاری مہم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بل بورڈز سے اسکی ایڈورٹائزمنٹ کی فلیکسز اتروا دیں۔
سٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران چک نمبر 293 رب کی اراضی پر مجوزہ غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیم "ڈسٹرکٹ ون" کا دفتر سیل کر دیا جبکہ پرل ریزیڈنشیا کے نام سے غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیم کی غیر قانونی اشتہاری مہم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر میں مختلف بل بورڈز سے اسکی ایڈورٹائزمنٹ کی فلیکسز اتروا دیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ قانون شکنی سے اجتناب کیا جائے اور ہاوسنگ سکیم کے قیام کے لئے تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرنے کے قصور وار ڈویلپرز کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور متعلقہ ریکارڈ وغیرہ ضرور چیک کرلیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
فیصل آباد:غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈاﺅن


















