تصادم کا مقدمہ درج،لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کاداخلہ بند

لاہور:(کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر) جی پی او چوک میں پولیس ،وکلا کے درمیان تصادم کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی درج کرلیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں روڈ بلاک، تشدد ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق وکلا کی بڑی تعداد پولیس پر حملہ آور ہوئی،حملے میں ایس ایچ او نیو انارکلی، ایس ایچ اواچھرہ سمیت 5اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی،سکیورٹی افسر نے کہا کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔