لاہور (مشرق نیوز) تعریف کرنے پر حارث روف نے ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کردیا۔ لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آوٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔ حارث روف نے مزید کہا ہے کہ عامر سینئر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ہو تو ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے، کوئی حسد نہیں، بولرز ایک، دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔
تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر



















