لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے اور یقین ہے کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے، ماضی میں جو ہو گیا وہ ہوگیا، ماضی میں بھی ہماری کوشش تھی کہ ٹرافی لانی ہے، ہم ورلڈ کپ میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کو ٹی 20 سے نہیں ملایا جا سکتا، ٹیم کیلئے جو بہتر تھا ہم نے وہ فیصلے کئے، کھلاڑی آپس میں یہی بات کر رہے ہیں کہ ٹرافی کیسے لانی ہے۔
فوکس صرف جیت، یقین ہے ورلڈکپ ٹرافی لے کر لائیں گے: بابر اعظم



















