اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہاہے فضل الرحمن سے احترام کارشتہ ہے،مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہانواز ،شہباز سے فضل الرحمن کے ذاتی تعلقات ہیں،مولانا کی بات سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کریں گے،سرابرہ جے یوآئی سے بات ہوتی رہے گی اور ہو گی،معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے،پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے، جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا۔
مولاناسے احترام کارشتہ،مارچ سے سختی کا ارادہ نہیں: رانا ثنا

















