کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)کیچ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے2مزدوروں کو قتل کردیا، واقعہ تحصیل تمپ کے علاقے سرنکن میں پیش آیا،مقتولین کی شاہد،نعیم کے نام سے شناخت ہوگئی،دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہانام نہاد دہشتگردوں نے 2معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا، معصوم افراد کو شناخت کے بعد قتل کیا گیا، واقعہ قابل مذمت ہے، بلوچستان حکومت غم کی گھڑی میں مظلوم، بےگناہ اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کےساتھ کھڑی ہے،دہشتگردوں، مدد گاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔