گوجرانوالہ: روٹی نان کی قیمت کی خلاف ورزی پر کریک ڈاﺅن تیز

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاون مزید تیز کریں، پہلی خلاف ورزی پر کم از کم 10ہزار روپے کا جرمانہ اور دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈبل جرمانہ، مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حوالہ پولیس کیا جائے اور کاروبار کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔ نان اور روٹی کے وزن میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نان روٹی ایسوسی ایشن اس بات کو ہر صورت یقینی بنائیں کہ روٹی 100 گرام وزن اورنان 120 گرام کاہو۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نان روٹی ایسوسی ایشن کے وفد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاحکومت پنجاب صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار رہی ہے، گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس کا فائدہ عوام تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے تندور مالکان، نان روٹی اسوسی ایشن تعاون کرے ڈپٹی کمشنر کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہدایت۔