چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری

کوئٹہ: (بیورورپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

وارنٹ تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں جاری کئے گئے،وارنٹ میں پولیس کو محمود اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔