پشاور: (بیورورپورٹ)مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے پنجاب میں ”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر ڈاکٹر سیف نے کہانئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہے، جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں،محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امرا کے ڈاکو بھی پکڑے، محترمہ زندگی میں بچے کچھے ارمان اب پورے کر رہی ہیں، ڈراموں کیساتھ کچھ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کر رہی ہیں، ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ، اداروں کا یونیفارم پہننا خلاف قانون ہے، مریم نواز پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز ہوگئی: بیرسٹر سیف



















