اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکہ کا اسرائیل سے جواب طلب

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق غزہ پٹی کے 2 ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر ہسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی۔اسکے علاوہ غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے صحن سے تقریباً 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔