کراچی:(بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہندو کمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے، آج کل ہر چیز خبر بن جاتی، میڈیا والے لائٹ ریما رکس بھی چھاپ دیتے ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ ملکیت کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کی،رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز پیش کی کمشنر سے زمین کے رقبے پرتفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ ،رمیش کمار نے جواب دیا گورنرہاوس اور وزیراعلیٰ ہاوس ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو۔
چیف جسٹس نے رمیش کمار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاآپ گورنر ہاوس کے باہر احاطہ دیکھ لیں جاکر، کیا حال ہے، دنیا کاکوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر، وزیراعلیٰ ہاوس کے باہرکنٹینر لگے ہوں وہ وقت بھی آئےگا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہوگی، ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، نہیں کرنے دیں گے، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے،کل آپ کچھ اوربنا دیں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رمیش کمار سے استفسار کیا آج کل آپ کی پارٹی کون سی ہے؟ رمیش کمار نے جواب دیا پیپلزپارٹی میں ہوں، چیف جسٹس نے کہا پارٹی بدلتے رہتے ہیں،جہاں بھی ہوں ایک پارٹی میں رہیں۔
ہندو جم ملکیت کیس،قبضہ نہیں کرنے دینگے،چیف جسٹس کارمیش کمار سے مکالمہ



















