اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ بیٹھک،عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔
6ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا، جسٹس محسن کیانی، طارق جہانگیری، بابر ستار ،سردار اعجاز،ارباب طاہر، ثمن رفعت اور جسٹس میاں گل حسن نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا،عدلیہ میں حساس ادارے کی مداخلت روکنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اندورنی کہانی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا متفقہ فیصلہ کیا،فل کورٹ اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کو ڈرافٹ کی شکل دی جائےگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو بھیجے گی،اجلاس میں تجاویز پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا، تجاویز کا ڈرافٹ تیار کرکے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔
فل کورٹ اجلاس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا متفقہ فیصلہ



















