سیدال خان ناصر کی ملاقات،تمام اکائیوں کی یکساں ترقی ناگزیر ہے،گورنر پنجاب

لاہور:( خبر نگار)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ڈپٹی چیئر مین سینٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،گورنر پنجاب نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا آئین و قانون کی بالادستی میں ہی ملکی بہتری ہے،وفاق کی مضبوطی کےلئے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے،جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

بلیغ الرحمن نے کہامعاشی طور پر خود کفیل، توانا پاکستان اور معاشرتی طور پر اعلیٰ اخلاق و باہمی احترام جیسی اقتدار پر مشتمل معاشرہ منزل ہونا چاہیے۔