فیصل آباد: شہریوںنے جعلی پولیس اہلکار کو قابو کرلیا

فیصل آبا:د (بیورو رپورٹ )کینال پارک میں شہریوں نے جعلی پولیس اہلکار کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو موٹرسائیکل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کی وردی پہنے ملزم کینال پارک اور گردونواح میں ریڑھی چھابڑی والوں اور دکانداروں کو ڈرا دھمکا کر ان سے رقم بٹور رہا تھا۔ شہریوں نے شک پڑنے پر اس سے سروس کارڈ طلب کیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا اور موٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر پارک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ شہریوں نے تعاقب کر کے جعلی پولیس اہلکار کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا۔