فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)یونی امریکن ایگل کی جانب سے ڈاکٹر عامر رمضان چودھر ی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی،فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر پروفیسر ٹونی جاوید چانسلر رائل امریکن یونیورسٹی ،فاﺅنڈر امریکن ایگل یونیورسٹی اور ڈاکٹر شاہینہ کشور وائس چانسلر نے شرکت کی اور ازبکستان سے آئے ڈاکٹر عامر رمضان چودھر ی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔
پروگرام کی وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر مدیحہ بتول تھیں اور آرگنائزر نوید حسین صابری ایمبیسیڈر امریکن ایگل تھے، تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں ظفر اقبال ،ڈاکٹر فیاض مگھیانہ ،کپل آف فیصل آباد ،رانا شبنم رزاق ، حسنین نذیر،نور العین ،میاں عادل،میاں عمران سلیم اور چیمبر ممبران نے بھی شرکت کی ۔
عامر رمضان کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی



















