اورنج و میٹرو ٹرین سٹیشن، پل منشیات فروشوں، نشہ کرنیوالوں، فحاشی کی آماجگاہ

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) صوبائی دارالحکومت کے مختلف اورنج ٹرین ومیٹرو بس سٹیشنز اور پلوں کے نیچے ہیروئین کے عادی افراد اور فحاشہ عورتوں نے مبینہ طور پر قبضہ جما لیا جہاں پولیس اہلکاروں سمیت منشیات فروشوں اور فحاشہ عورتوں کے کاروبار عروج پر پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ ٹبی گلی کی نائقہ عتیقہ کی موت کے بعد فحاشہ عورتوں نے داتا دربار کے نزدیکی ہوٹلز ،میٹرو سٹیشنوں کے پل کے علاوہ لکشمی چوک سٹیشن،لاہور ہوٹل،مینار پاکستان،مزنگ چوک، سمن آباد،یتیم خانہ چوک میں منشیات فروش اور فحاشہ عورتیں پولیس اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی میں کاروبار کرتے ہیں شام ہوتے ہی فحاشہ عورتیں ان سٹیشنز پہ دعوت گناہ دیتی نظر آتی ہیں اور شہریوں کو میٹرو سٹیشنوں کے ساتھ بنے شیڈز کی آڑ میں لذت گناہ دینے کے ساتھ دن بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیتی ہیں جبکہ پولیس اہلکار اپنا حصہ وصول کرکے چلتے بنتے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے یہ اورنج و میٹرو سٹیشنوں اور داتا دربار کے سامنے پل منشیات فروشوں کے گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ نولکھا اور گوالمنڈی کے علاقہ میں ہیروئین فروشی کرنے والے قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں اور اندرون شہر کے منشیات فروش داتا دربار ,مینار پاکستان پل کے نیچے،پیر مکی دربار کے سامنے باغ اور بتی چوک میٹرو سٹیشنوں پر مبینہ طورپر پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہیروئین سپلائی کرتے ہیں جبکہ اکثر اوقات متعلقہ محافظ موقع پر موجود ہونے کے ساتھ اپنا حصہ بھی وصول کرتے ہیں منشیات کے عادی افراد سے شہر لاہور کی سڑکیں اور فٹ پاتھ بھر چکی ہیں داتا دربار پل کے نیچے نشہ کرنیوالوں اور غیر متعلقہ افراد کی بھر مار ہے کون کہاں سے آیا کسی کو کچھ معلوم نہیں متعقلہ اداروں کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اغوا کار گروہ بھی سرگرم ہیں جو گھروں سے بھاگے بچوں اور عورتوں کو ورغلا کہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن ان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے پولیس و دیگر محکموں کی جانب سے کوئی عملی لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا سماجی و فلاحی تنظیموں اور شہریوں نے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں،نشہ کرنیوالوں اور جسم فروش خواتین کو یہاں سے آپریشن کر کے ہٹایا جائے تاکہ اورنج و میٹرو سٹیشن کی ساکھ برقرار رہے عورتیں اور بچے محفوظ رہیں۔