لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے چینی فرم کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے۔ مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ نے چینی فرم ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ 200 ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیئے۔ یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کریگا۔اس منصوبے سے نمایاں طورپرکم لاگت پرسالانہ 400 ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائیگی۔جنریشن کمپنی جنکوIIIکی زمین زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مہم کو تقویت دیتا ہے،اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل کی ضرورت ختم ہو جائیگی۔ سٹیک ہولڈرز کیلئے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ 44 ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے چینی فرم کے ساتھ معاہدہ

















