جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کا اعتراف کرلیا

ممبئی(مشرق نیوز)بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے مشہور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ نے والد کی نئی فلم میدان کی سکریننگ تقریب میں شرکت کی،والد بونی کپور اور بھائی ارجن کپور کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،شیکھر پہاڑیا مہاراشتر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں اور وہ کافی عرصے سے اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔