اسلام آباد: ( ) شانگلہ حملے میں غفلت ثابت ہونے پر 4 پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی شانگلہ حملے کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کرنے والے 4 پولیس افسروں ڈی پی او اپر کوہستان، ڈی پی او لوئر کوہستان اور کمانڈنٹ سی پیک کو معطل کر دیا گیا ۔
ڈی پی او اپر کوہستان کو واپڈا کی جانب سے چینی انجینئرز کی موومنٹ سے متعلق تاخیر سے آگاہ کیا گیا، ڈی پی او جمیل اختر، سلیمان احمد آر پی او ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان اور کمانڈنٹ سی پیک ظفر علی کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔
شانگلہ حملہ:غفلت ثابت ہونے پر 4 پولیس افسر معطل



















