میرے صبر کا امتحان نہ لیں:شاہین شاہ آفریدی

:( ) شاہین شاہ آفریدی کی انسٹاگرام سٹوری نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تصدیق کردی۔

شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری شیئر کی جس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے، مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے دکھانا پڑے میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔