ڈسکہ:(رانا امین خان)ڈسکہ میں عطائیوں کی لوٹ مار ،میڈیکل سٹورزنشہ آور اور جنسی ادویات سر عام فروخت کرنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ چشم پوشی سے اتائی ڈاکٹروں نے ات مچا دی ۔
جگہ جگہ اتائیوں کے جان لیوا گھناﺅنے دھندے نے پنجے گاڑھ لیے، ڈسکہ و گردو نواح میںعطائی مافیا نے ڈاکٹروں کے روپ میں انسانی خون کے پیاسے بہروپیے کا روپ دھارا ہوا ہے عرصہ درازسے جگہ جگہ عطائیت نے جان لیواگھناﺅنا دھندے کے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔
محکمہ صحت کے افسران کی ناک تلے قانون کو پاﺅں تلے روند کر دیدہ دلیری سے سر عام موٹ بانٹنے کے کلینک ،غیر معیاری آپٹیکل سنٹر ،میڈیکل سٹوراورلیبارٹریاں کھول رکھی ہیں ،سادہ لوح شہریوں کی آنکھوں میںدھول جھونک کر سانسوںکی ڈور کاٹنے اور معذورکرنے کا دھندہ عروج پر ہے ڈسکہ کے نجی ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ بہروپیوں نے پکے ڈیرے جما رکھے ہیں،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اتائی مافیا سے نجات دلانے اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسکہ میں اتائیوں کی لوٹ مار عروج پر، انتظامیہ خاموش تماشائی



















