گوجرانوالہ :( چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ ڈویژن میں مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروحت کرنےوالوں کےخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ماہ کے دوران ڈویژن کے 207پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے پھلوں ‘ سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش من مانے نرخوں پر فروخت کرنےوالے دکانداروں کو 2 کروڑ 32 لاکھ91 ہزار سے زائد جرمانہ کیا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے 151ایف آئی آرز درج کرنے کےساتھ 481 افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کیا۔
گوجرنوالہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مجمو عی طور پر 37لاکھ 7ہزار ‘ سیالکوٹ میں49لاکھ2 ہزار ‘ نارووال میں 29 لاکھ28 ہزار ‘ حافظ آباد میں 30 لاکھ 18 ہزار‘ منڈی بہاﺅالدین میں 36 لاکھ 32 ہزار‘ گجرات میں 37 لاکھ 17 ہزار اور وزیر آباد میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو 13 لاکھ 13 ہزار جرمانہ کیاگیا جبکہ گوجرانوالہ میں 15 ایف آئی آرز درج کرکے 178 گرفتار یاں ‘ سیالکوٹ میں 25 ایف آئی آرز اور 162 گرفتار‘ نارووال میں 10 ایف آئی آر ز اور 99 گرفتار ‘ حافظ آباد میں 4 ایف آئی آرز اور تین گرفتار‘ منڈی بہاﺅالدین میں91 ایف آئی آرز اور 21 گرفتار ‘ گجرات میں 5۔ ایف آئی آرز اور 6 گرفتار جبکہ وزیر آباد میں ایک ایف آئی آر اور 2 افراد کی گرفتاری میں عمل میں لا ئی گئی ۔
کمشنر گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژنز سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کے ذریعے عام آدمی کومہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی کےلئے یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔
گوجرانوالہ: گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن،2کروڑ سے زائد کے جرمانے


















