9 مئی مقدمات، شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزموں پر فردجرم کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)9 مئی مقدمات میں شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزمورں پر فردجر م کیلئے تاریخ مقرر،چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی،عدالت نے تفتیشی افسروں کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا اور دہشتگردی کی دفعات پر سوالات اٹھائے،شیخ رشید، راشد شفیق، کرنل اجمل صابر، زرتاج گل، چودھری ساجد، واثق قیوم، تیمور مسعود اکبر سمیت 59 ملزموں کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کےلئے معافی کا اعلان کریں،بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا آئین و قانون کو مانتے ہیں،ایک جگہ سے نکلتے ہیں دوسری جگہ ایف آئی آر کر دی جاتی ہے، 14 تو کیا 1400 ایف آئی آر درج کر دی جائیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔