ن لیگ کے مزید 10 اراکین قومی اسمبلی کاحلف،اپوزیشن کاشدید احتجاج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ کے مزید 10 اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،سپیکر ایاز صادق نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں سائرہ افضل تارڑ سمیت 8 خواتین ،عبدالرحمن کانجو اور اظہر قیوم ناہرا شامل ہیں،اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کاگھیراﺅ کرکے شدید احتجاج کیا،مسلسل نو نو کے نعرے لگاتے رہے۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر و پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔