لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے سابقہ شوہر امام ربانی سے علیحدگی کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو امام ربانی جھگڑے کے بعد مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ حال ہی میں اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی،ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھاگیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں بیٹی اور سابقہ شوہر کی ملاقات اور ان سے علیحدگی سے متعلق نشو کا کہنا تھا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو امام ربانی کا مجھ سے بہت جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس کے بعد جتنی اذیت مجھے دی گئی میں اس کو اب بیان نہیں کرنا چاہتی، مجھے چھوڑ کر جانے کے بعد امام ربانی نے دوسری شادی کرلی اور بیٹی صاحبہ کی پیدائش کے بعد مجھے طلاق دیدی۔ نشو نے بتایا کہ میں نے اور امام ربانی نے طلاق سے قبل صلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی کیونکہ ہمارا رشتہ اس وقت جس موڑ پر تھا وہاں صلح کی کوئی گنجائش نہیں بنتی تھی۔
صاحبہ کی والدہ نشو نے باپ بیٹی کی پہلی ملاقات پر کیا کہا؟



















