انقرہ:(مشرق نیوز)بلدیاتی انتخابات میں صدر اردگان کو بدترین شکست،اپوزیشن نے تاریخی کامیابی سمیت لی۔
کسی زمانے میں طیب اردگان کا گڑھ سمجھے جانے والے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی اپوزیشن جماعت نے فتح کے جھنڈے گاڑھ لیے،سیکولر اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) نے انقرہ، استنبول سمیت 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں۔
صدر اردگان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاہے پارٹی اپنا احتساب کرے گی،31مارچ اختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے،ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچایا،اردگان نے کہامئی الیکشن میں جیت کے 9ماہ بعد مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، بلدیاتی نتائج کاجائزہ لیکر اپنا احتساب کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں صدر اردگان کو بدترین شکست،اپوزیشن کی تاریخی کامیابی

















