پشاور (مشرق نیوز) بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، جبکہ اس کے حوالے سے میں اہم گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ اس بات کا انکشاف رپورٹ میں کیا گیا ہے جو خیبر پختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوائنٹ کمیٹی کو پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی گئیں۔ قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، غیر ملکیوں پر حملے کی تھریٹ سے متعلق بھی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بشام خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنائی گئی تھی۔
بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، اہم گرفتاریاں



















