لاہور (مرز اندیم بیگ) محکمہ اینٹی کرپشن متعدد بار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن تبدیل ہونے کے باعث کام متاثر سائلین انصاف کیلئے دربدر ہو گئے ،نگران دورحکومت میں بھی ڈی جی تبدیل کیا گیا جبکہ دیگر افسران اپنی ٹرانسفر ہونے کے خدشہ پر پریشان، درخواستوں اور درج کئے گئے مقدمات پر کارروائیاں سست پڑ گئیں،اینٹی کرپشن میں سب سے زیادہ ریکارڈ کارروائیاں سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے دور میں ہوئیں، اسکی تعیناتی کے دوران نہ صرف بڑے کرپشن کے مقدمات درج ہونے کے بعد ملزمان گرفتار کئے گئے اس کے علاوہ سرکاری زمینوں وغیرہ پر قبضہ کے خلاف بھی بھر پور ایکشن لیا گیا اس میں سیاسی بڑی شخصیات اور فرنٹ مین عزیزواقارب سے بھی رعائیت نہ برتی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،حصول انصاف کیلئے آنے والوں کی شکایات پر ایکشن ہوتا رہا لیکن اس کے بعد یہ سلسلہ سست پڑ گیا اس کے بعد رائے منظور کو ڈی ،جی لگایا گیا ایک بڑی سیاسی شخصیت کے خلاف ایکشن لینے کی کوشش کی جس پر تبادلہ کر دیا گیا اس کے بعد دوبارہ ایک بار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی ذمہ داری سنبھالی کارروائیوں کا آغاز ہوا ہی تھی کہ پھر ٹرانسفر کر دیا گیا اور عبدالجبار کو ڈی جی لگایا گیا لیکن دو ماہ بعد ہی اسے ہٹا دیا گیا اور کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان کو تعینا ت کر دیا گیا یہ بھی زیادہ دیر تک اس سیٹ پر نہ رہ سکے اور سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں ندیم سرور کو ڈی جی لگا دیا گیا اس نے تعیناتی کے بعد پہلی بار اینٹی کرپشن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں سائلین کے ساتھ ملاقات کر کے ان کی شکایات سننا شروع کیں اور کارروائیاں کروائیں لیکن اس دوران بھی افسران اپنی ٹرانسفر کے چکر میں پریشان رہے کہ ان کو بھی ٹرانسفر کروا دیا جائے گا جس کے باعث کام متاثر ہوا موجودہ صورتحال پھر ویسی ہی ہے کیونکہ نگران حکومت کے وجود میں آنے کے بعد ایک بار پھر ڈی جی تبدیل کر دیا گیا اور اب سہیل ظفر چٹھہ کو تعینات کر دیا گیا ہے ،اس حوالہ سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن سائلین حصول انصاف کے لئے اب آنے سے کترانے لگے ہیں کیونکہ جس طرح 2022 چار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بدلے گئے اس کے بعد بھی سلسلہ چلتا رہا آنے والی حکومت بھی یہی کرے گی جو ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سیاسی شخصیات اپنے مقاصد کیلئے ان کو استعمال کریں گے اور اپنی من پسند کے افسر تعینات کریں گے تو عوام کو کس نے پوچھنا ہے ان کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ کو چاہئے کہ ایماندار افسر جب ایک بار لگ جاتا ہے تو اسے جلد ٹرانسفر نہ کرے ان کی جو اصل ڈیوٹی کی ذمہ داریاں ہیں وہ نبھانے دیں اس میں کوئی کوتاہی کرتا ہے تو بے شک ایکشن لیں اپنے ذاتی مفادات کے چکر میں عوام کو ذلیل و خوار ہونے سے بچائیں ۔
محکمہ اینٹی کرپشن، ڈی جی کی بار بار تبدیلی سے کارکردگی تنزلی کا شکار، سائلین انصاف کیلئے دربدر


















