لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے ، پولیس کی سپیشل ٹیمیں صوبہ بھر میں خطرناک کھیل میں ملوث قانون شکنوں کی سرکوبی میں مصروف عمل ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی سے جانی نقصان کی صورت میں متعلقہ سرکل افسر جواب دہ ہو گا، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری ، خرید و فروخت، استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائی گئی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے سمگلرز اور ڈیلرز کے اڈوں پر پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز کیے گئے ، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 247 مقدمات درج کرتے ہوئے 247 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 68 کلو چرس، ایک کلو گرام آئس، 3 کلو ہیروئن اور 2465 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے 26 فروری سے صوبہ بھر میں شروع کئے گئے کریک ڈاو¿ن کی تفصیلات بارے بتایا کہ اس دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 6164 ریڈز کیے گئے ، 3160 مقدمات درج کرتے ہوئے 3545 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 2666 کلو چرس ، 09 کلو آئس ، 55 کلو ہیروئن ،82 کلو گرام افیون اور 34231 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ، ماڈرن نشہ آور اشیاءآئس ، شیشہ اور فلیور ڈرگز کے قلع قمع کیلئے خصوصی آپریشنز کئے جائیں۔
پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ،اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے: آئی جی پنجاب



















