لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس و برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا،ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،موسمیاتی تغیرات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی و دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا،مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوفوکل پرسن مقرر کر تے ہوئے عوامی فلاح و بہبودکے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول پربھی اتفاق کیا ، سروس ڈیلیوری و گڈ گورننس کے اشارئیے کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کےساتھ کام کرکے خوشی ہو گی،صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے، زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہورہا ہے اورایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں، مریم نواز نے کہا موبائل ہیلتھ یونٹس، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں، ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم و صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی،پورے صوبے کیلئے م¿وثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں،ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے،سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، سیکنڈری و پرائمری سکولوں کے طلباءکیلئے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو، ایڈوائزری کونسل کے قیام کی منظوری دےدی، 91 حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس گراونڈز بنانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گھوسٹ ملازمین کی شناخت کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک حاضری کی پابندی کو یقین بنایا جائےگا۔
مریم نوازنے کہا کھیلوں سے بہت لگاو ہے، زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، کھیلوں کی بحالی چاہتی ہوں اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اجلاس میں 2 ارب سے قائم کیے گئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے مزید 2 ارب کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کے جائزہ اجلاس میںپنجاب اکنامک کوریڈور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،مریم نوازنے صنعتوں کے فروغ کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ایکسپورٹ اوری اینٹڈ انڈسٹریز کی ڈویلپمنٹ و بین الاقوامی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر پلان تیار کیا جائے۔
سیکنڈری و پرائمری سکولوں کے طلبا کیلئے فری کھانے کا پروگرام لائینگے،مریم نواز



















