ایک قوم بن کرآگے بڑھنا ہوگا،ریاست بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے،وزیر مملکت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیرمملکت شزا فاطمہ نے کہا ہے اختلافات اپنی جگہ لیکن ایک قوم بن کرآگے بڑھنا ہوگا،ریاست بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، پاکستان ایک بارپھر ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت شزا فاطمہ نے کہا نواز،شہبازکی قیادت میں حالات بہتر ہوں گے،پہلے بھی نوازشریف نے ملک کو مسائل سے نکالا ، نوازشریف نے4سال میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ کرکے دکھایا،2013میں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا،2022میں مخلوط حکومت بنی ،شہبازشریف نے منصب سنبھالا اور16ماہ میں ملک کو استحکام دیا۔

شزا فاطمہ نے کہا نوجوانوں کیلئے روزگار،تنخواہوں وتعلیم کے مواقع بڑھانے ہیں ، جب تک نوجوانوں کو روزگار نہیں دیں گے ملک ترقی نہیں کرسکے گا،ای گورننس لانا ہوگی، ایف بی آر کو ڈیجیٹائزڈ کرکے ٹیکس بیس بڑھانی ہے، ہر سال بجٹ کے 70فیصد سے سود کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے،ملک کیلئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ان موقع پر رہنما ن لیگ رانا مشہود نے کہابدقسمتی سے پاکستان میں جو کام کرتا ہے وہ پروپیگنڈا کی نذر ہوجاتا ہے،جھوٹا نعرہ لگاکر قوم کو دھرنوں پر لگایا گیا،مجبوراً آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑا ، آئی ایم ایف ون اور ٹو پروگرام مکمل کرکے ملک کو پاﺅں پر کھڑا کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔