ایک اور لاپتہ افراد کی حقیقت آشکار، گوادر حملے میں کالعدم بی ایل اے پھر بے نقاب
گوادر(مشرق نیوز) ایک او ر ”لاپتہ فرد“ کی حقیقت آشکار ہو گئی، لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی،ذرائع کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گرشتہ روز ”گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس“ پر بزدلانہ حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ سکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہلاک ہوئے، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،ذرائعکے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں کالعدم تنظیم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے دہشت گرد کی ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی،دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا، وہی دہشت گرد کریم جان کل گوادر حملہ میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا،قبل ازیں دہشت گرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا ہے، عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی جو مچھ حملے میں مارا گیا،ذرائع نے کہا لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماءپر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔



















