تاجروں ، چیمبرز ممبران کے مسائل حل کرینگے:رانا حسن اختر

حافظ آباد:(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب گوجرانوالہ ڈویژن رانا حسن اختر نے حافظ آباد ایوان صنعت وتجارت کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تاجروں اور چیمبرز کے ممبران کے مسائل حل کرنے کےلئے انکی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں،اس موقع پر انہوں نے حکومت اور ٹیکس پالیسی بارے آگاہ کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ایڈوائز کے دورہ کے دوران چیمبر کے صدر صدر صالح رانجھا نے تاجروں اور ممبران چیمبر ز کو درپیش مسائل ومشکلات سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر پیٹرن انچیف سید عون نقوی،سینئر نائب صدر شفقت حسین تارڑ، نائب صدر عبدالجبار ضا انصاری، اور ممبران چوہدری ظفر اقبال، رب نواز تارڑ، ملک شہباز علی، شہاد خان بھٹی، قاسم علی کھوکھر، رضوان اصحر کھوکھراور عاطف صدیق بھٹی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے جنھوں نے فرداً فرداً بھی ایڈوائزر کو مسائل سے آگاہ کیا۔